اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے اپوزیشن کے دوبارہ الیکشن کروانے کے مطالبے پر کہا کہ ڈسکہ والا الیکشن ہم جیت گئے ہیں، ڈسکہ الیکشن دوبارہ کرانے کی بات عجیب ہے، ہم ہمیشہ ہر عدالت اور ہر محکمہ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب سے متعلق کہا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ جھوٹ پر جھوٹ بولتی ہیں، رات کے ایک بجے تک تو کہتے تھے جیت رہے ہیں، احسن اقبال آر او کے دفتر میں ہی بیٹھے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے رونا، عمران خان کا کام ہے ان کا اصل چہرہ دکھانا۔انہوں نے کہا کہ ایک نسل نے پاکستان کو بنایا اور ایک نے کھایا، اپوزیشن دھاندلی کا کہتی ہے، عمران خان تو آیا ہی دھاندلی ختم کرنے ہے۔شہباز گل نے کہا کہ کچھ لوگ تو فخر سے کہتے ہیں ہم نے ووٹ خریدے، ہماری پارٹی میں پیسے لینے والوں کو سزا دی گئی، پچھلے دور میں ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال کی جاتی تھی۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...