اپوزیشن شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے، شبلی فراز

0
236

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا واویلا مچا رہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلا پن ”ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور”کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔