گلوکارہ شبنم مجید نے دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا

0
226

لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ گلوکارہ شبنم مجید اپنے بھائی کے قتل کی وجہ سے غم سے نڈھال تھیں اور انہوں نے شوبز سے عارضی طو رپر کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے تمام سر گرمیوں کو ترک کر رکھا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ اب انہوں نے دوبارہ سے اپنی شوبز سر گرمیوں کو بحال کیا ہے ۔ شبنم مجید کا کہنا ہے کہ بھائی کے قتل کا انتہائی دکھ ہے اور اسے میں شاید ساری زندگی بھلا نہیں پائوں گی ۔ میری خواہش ہے کہ میرے بھائی کے قاتلوں کو پھانسی کے پھندے پرلٹکایا جائے ۔