رقص تھیٹر کا حصہ ،نہیں دکھایا جائے گا تو تھیٹر چلانا مشکل ہو جائیگا’خوشبو

0
226

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میرا کسی کے ساتھ ہرگز کوئی مقابلہ نہیں ، جو معیار ی کام کرتا ہے وہ خود ہی اپنا مقام حاصل کرلیتا ہے ، رقص اور کامیڈی انتہائی مشکل کام ہے ۔ ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ مجھے شوبز میں کئی سال ہو گئے ہیں میں نے سفارش او رشارٹ کٹ کا آپشن استعمال کرنے والوں کو کبھی کامیاب ہوتے نہیں دیکھا بلکہ ان کے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسان کو کسی کے بارے میں سن کر اپنی منفی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بعض اوقات سنی سنائی باتیں درست یا حقیقت نہیں ہوتیں ۔ انہوں نے کہا کہ رقص تھیٹر کا حصہ بن چکا ہے اور اگر اسے نہیں دکھایا جائے گا تو تھیٹرچلانا مشکل ہو جائے گا۔