کیلیفورنیامیں ٹریفک حادثہ،15افراد ہلاک،متعددزخمی

0
29

کیلی فورنیا(این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی امپیریل کاونٹی میں وین اور ٹرک کی ٹکر ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمر 20 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔ہائی وے پولیس حکام کا کہنا تھاکہ 12 افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ دیگر 3 اسپتال میں ہلاک ہوئے۔