مقبوضہ جموںوکشمیر ‘بھارتی فوج کے افسرنے خود کشی کر لی

0
32

سرینگر ( این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ نے سرینگر میں خود کشی کر لی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیفٹیننٹ سدیپ بھگت سنگھ نے سرینگر کے علاقے کھنموہ میں واقع فوجی ڈپو میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر اپنی جان لے لی۔ لیفٹیننٹ کی خود کشی کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیںہو سکی۔ اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں خو د کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 491ہو گئی۔