حفیظ شیخ کے مقابلے کا امیدوار ترک خاتون اول کا ہار چور ہے،مراد سعید

0
206

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے کا امیدوار ترک خاتون اول کا ہار چور ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مرادسعید نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے کا امیدوار ترک خاتون اول کا ہار چور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ویڈیوز سامنے آنے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان ٹھیک کہتے تھے ،ثابت ہوگیا جو شخص اداکارہ کو ملانے اپنا پورا خاندان سرکاری جہاز پر لے آیا تھا وہ کتنا ایماندار تھا ،اس شخص کو ایک ہفتہ ایسے دکھایا گیا جیسے یہ کتنا بڑا جمہوریت پسند ہے ،ووٹ خریدنے کی ویڈیوز نے پی ڈی ایم کو بے نقاب کردیا ہے