آصف زرداری کی ایوان میں امد، شہباز شریف سے ملاقات

0
372

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سینیٹ انتخابات کے موقع پر اپوزیشن لیدر شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ بدھ کو سابق صدر آصف زرداری کی ایوان میں آمد کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجائیں، اس موقع پر سابق صدر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ایوان میں آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، اپوزیشن کے دیگر رہنماء بھی دونوں رہنمائوں کے گرد جمع ہوئے۔زرداری اور شہباز کی ایوان میں ملاقات کے موقع پر بلاول بھٹو ،خواجہ آصف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔