لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن)کی نائب صد رمریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے بلاول بھٹو زرداری کے مریم نواز پر طنز کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ دوریاں نہیں چاہتے، سیاسی باتوں کا جواب سیاسی ہی ہونا چاہیے،مریم نواز نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ سیاسی بات کا سیاسی جواب دیا جانا چاہیے، سیاسی بیانات کے جواب میں ذاتی نوعیت کے حملے کمزوری کی نشانی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے علیحدگی کے سوال پر کہا کہ اس قسم کی بیان بازی سے دوری اختیار کرنی چاہیے، سیاسی باتوں کا سیاسی جواب ہی ہونا چاہیے، ہم پیپلز پارٹی سے دوریاں نہیں معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، بلاول نے کیا سوچ کر بیان دیا، ہم یہ بیٹھ کر ان ہی سے سمجھ لیں گے۔انہوں نے کہا استعفوں پر 9 جماعتوں کا ایک اور پیپلز پارٹی کا الگ موقف تھا، پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق 4 اپریل تک مہلت مانگی ہے اس لیے تب تک فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
چھنگ ڈائو (این این آئی)پاکستان نے چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جاتی ترقی...
مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے زیر اہتمام کانفرنس، بیرسٹر امجد ملک اور وزیر...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ اور صدر انٹر نیشنل افیئرز سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا...
امریکی سینیٹ میں ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور
بیجنگ/واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کیے مطابق سوشل...
روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
ماسکو(این این آئی)روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت...
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل منظور کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین...