پیغام پاکستان کی روشنی میں ضابطہ اخلاق جاری کرنا پرامن پاکستان کی علامت ہے،قرارداد

0
330

لاہور( این این آئی)پیغام پاکستان کی روشنی میں ضابطہ اخلاق جاری کرنے پر اسلامی نظریاتی کونسل اور حکومت پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بعض طاقتیں ایک بار پھر مسلمانوں کے مابین فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوششیں کر رہی ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے 20 نکات پر مشتمل پیغام پاکستان کی روشنی میں ضابطہ اخلاق جاری کرنا پرامن پاکستان کی علامت ہے