کراچی(این این آئی)ورلڈ بینک نے کہاہے کہ آئی ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں کمزور پڑجائیں گی۔ورلڈ بینک کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا قرضہ پروگرام بحال ہونے سے معاشی سرگرمیوں پر مختصر مدت کے لیے منفی اثر پڑے گا جب کہ کووڈ کے باعث بیروزگاری اور غربت پہلے ہی عروج پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 فیصد دیہی آبادی غربت کی کھائی میں گرچکی ہے۔ پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ نیوی گیشن ان سرٹین ٹائمز کے عنوان سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے اثرات کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ کا شکار آبادی میں بھی تین گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے۔ورلڈ بینک رواں مالی سال کے لیے معیشت کی شرح نمو1.3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جو آئی ایم ایف کی پیش گوئی سے قدرے کم ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ سے اقتدار کے ایوانوں میں تشویش کی لہر دوڑ جانی چاہیے کیوں کہ رپورٹ میں پاکستان کے سماجی اور اقتصادی منظرنامے کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں معاشی نمو میں بہتری کی توقع تھی۔ورلڈ بینک کے مطابق سمولیشن نتائج اشارہ دیتے ہیں کہ کورنا کے باعث گذشتہ مالی سال میں غربت میں ممکنہ طور پر 2.3 فیصد اضافہ ہوا اور مزید 58لاکھ لوگ غربت کے جال میں پھنس گئے۔
مقبول خبریں
کمرشل کورٹس کا فیصلہ کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے کیا گیا’ گورنر پنجاب
لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کمرشل کورٹس کے قیام جیسی اصلاحات حکومت کے ان بہت سے...
مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ۖ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں،...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دنیا کو واضح کیا ہے کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت...
حکومت کا ر انا ثنا اللہ کیخلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت...
راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر...
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں پہلی ،دوسری اور تیسری لہر میں اس موذی وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی...
ایک دن میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے، این سی...
اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار...