مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں نے اپریل میں 18کشمیری شہید کردیئے

0
367

سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اپریل میں 18بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کے گئے اعداد و شمار میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرفائرنگ ، پیلٹ چھروں کی برسات اور آنسوگیس کے گولے داغے جانے کے نتیجے میں کم از کم 64افرادزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران92افرادکو گرفتار کیا گیا ۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران 9مکان اور دیگر عمارتیں تباہ کیںجبکہ فوجیوں نے 4خاتون کی بے حرمتی کی ۔دریں اثنا حریت رہنمائوں اور کارکنوں محمد یاسین ملک ، محمد اشرف صحرائی، شبیر احمد شاہ ، آسیہ اندرابی ، مسرت عالم بٹ، نعیم احمد خان، الطاف احمد شاہ ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ ، معراج الدین کلوال ، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، سید شاہد یوسف، سید سکیل یوسف، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، غلام قادر بٹ، محمد یوسف فلاحی، امیر حمزہ ، محمد یوسف میر، فاروق احمد توحیدی، حیات احمد بٹ، غلام محمد بٹ، شکیل احمد یتو، سید امتیاز حیدر، محمد شعبان ڈار، شاکر احمد میر، محمد یوسف مکرو، محمد امین آہنگر، مقصود احمد بٹ، حکیم شوکت، طارق پنڈت، غنضفر اقبال ، عاقب نجار، عارف وانی ، نذیر پٹھان ، بشیر سہمت، ممتاز احمد ، فاروق احمد شیخ، تاجر ظہور احمد وٹالی اور صحافی آصف سلطان سمیت ہزاروں کشمیری جھوٹے مقدمات میں مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں مسلسل نظر بند ہیں۔