عوام گوجرانوالہ میں نااہل نالائق ٹولے کو الوداع کہیں گے’رانا ثنااللہ

0
258

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں نا اہل اور نالائق ٹولے کو الوداع کہیں گے ،عوام حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی پرلعنت بھیج رہے ہیں۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گوجرانوالہ کاجلسہ حکمرانو ں کے خلاف ریفرنڈم ہوگا ۔ اس حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے ، ملک ہر طرح سے تباہی کی طرف جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا اور اس میں عوام اپنی واضح رائے کا اظہار کریں گے۔