جنت تو نہیں ماں دیکھی ہے، مہوش حیات

0
294

کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے ماو?ں کے عالمی دن پر اپنی والدہ سے بیانتہا محبت کا اظہار کیا ہے۔والدہ کے ہمراہ مختلف مواقع پر لی گئیں تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے یہ شعر بھی لکھا کہ ”چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے، میں نے جنّت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے”۔اس کے علاوہ مہوش حیات نے لکھا کہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا کی تمام مائوں کو خوش،صحت مند اور محفوظ رکھے۔اداکارہ کی پوسٹ کو ان کے اکائونٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔