کووڈ کی 113 نئی اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 19000 سے تجاوز کر گئی ،شیری رحمن

0
255

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کووڈ کی 113 نئی اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 19000 سے تجاوز کر گئی ہے،مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان نے اپنی آبادی کا صرف 0.8 فیصد کو ویکسین لگایا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کی اوسط 18فیصدکے قریب ہے، سندھ نے ویکسین مہم میں تیزی کے ساتھ لاک ڈائون میں بھی سختی کی ہے