راجن پور،کاٹن فیکٹری کے گودام سے گندم کی 80 ہزار بوریاں برآمد

0
612

راجن پور (این این آئی)راجن پورضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 کاٹن فیکٹریوں کے گودام سے گندم کی 80 ہزار بوریاں برآمد کرلی ہیں۔اسپیشل برانچ پولیس کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال کے ہمراہ پولیس نیکاٹن کی 2فیکٹریوں کے گودام پر کارروائی کرتے ہوئے گندم کی 80 ہزار بوریاں برآمد کرلی۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق تمام گندم کی بوریاں ضبط کر کے محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی ہیں اور دونوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی گندم کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔