جوبائیڈن، خاتون اول اور امریکی نائب صدر کی ماسک کے بغیر ہوٹل آمد

0
305

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن ، ان کی اہلیہ ، نائب صدر کیملا ہیرس اور ان کے شوہر کی دارالحکومت واشنگٹن کے مشہور فرانسیسی ریستوراں لی ڈپلومیٹ ہوٹل کے دورے پر ماسک کے بغیر آمد پر انتظامیہ اور عوام لوگ حیران رہ گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق دوپہر کے وقت ریستوران کے باہر ایک کار آکر رکی جس میں امریکا کی نائب صدر کیملا ہیرس اور ان کے شوہر اس ریسٹورنٹ میں آئے۔ اس کے بعد صدر جوبائیڈن اور خاتون دوسری کار پر وہاں پہنچے۔ ان میں سے کسی کے چہرے پر ماسک نہیں تھا۔ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیے جانے اور وبا کی وجہ سے پیدا صورت حال کے باوجود صدر جوبائیڈن اور ان کے ساتھ آنے والے دیگرمعززین بغیر ماسک کے ہوٹل میں گھومتے رہے۔خیال رہے کہ امریکی حکومت نے وسط مئی میں اعلان کیا تھا کہ جن شہریوں کو کرونا ویکسین دی جا چکی ہے انہیں ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔