20 لاکھ لوگوں کو احساس پروگرام کے ذریعے ریلیف دیں گے ،ثانیہ نشتر

0
287

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ 20 لاکھ لوگوں کو احساس پروگرام کے ذریعے ریلیف دیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہاکہ 20 لاکھ لوگوں کو احساس پروگرام کے ذریعے ریلیف دیں گے ،احساس نشو نما کو 50 اضلاع میں لے کر جائیں گے ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ احساس وظائف کا پروگرام بڑھا دیا ہے ،اس سال احساس تحفظ کا پروگرام شروع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پناہ گاہوں کا معیار اور طریقہ کار بڑھایا جا رہا ہے ،تین قسم کے نئے پروگرام شروع کیے جائیں گے ۔