وزیراعظم اپوزیشن کے پہلے جلسے سے پہلے ہی گھبرا گئے،مصطفی نوازکھوکھر

0
234

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان چیئرمین پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپوزیشن کے پہلے جلسے سے پہلے ہی گھبرا گئے ہیں،گوجرانوالا جلسے سے قبل پنجاب کی ناکہ بندی اور مقدمات شرمناک عمل ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپوزیشن کے پہلے جلسے سے پہلے ہی گھبرا گئے ہیں ۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گوجرانوالا جلسے سے قبل پنجاب کی ناکہ بندی اور مقدمات شرمناک عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو شخص کہتا تھا کہ ہم آزاد قوم ہیں لوگوں کو بند نہیں رکھ سکتے آج وہ کورونا کی آڑ میں مقدمات درج کر رہا ہے ۔