فوجی انخلا کے بعد ایک سال میں افغان حکومت گرسکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس

0
274

واشنگٹن(این این آئی)امریکی انٹیلی جنس کی نئی جائزہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد چھ سے بارہ ماہ کے اندر افغان حکومت ختم ہوسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدے دار کا کہناتھا کہ حالات جس رخ پر جارہے ہیں ان کے پیش نظر افغان حکومت سابقہ اندازوں سے زیادہ جلدی گرسکتی ہے۔مذکورہ عہدیدارکا کہنا تھا کہ انخلا کے بعد بھی تقریبا 650 فوجی افغانستان میں رہیں گے۔