کرکٹ مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22ـ2021 کی فہرست جاری ، چار کھلاڑی اے کیٹیگری میں جگہ بنا سکے

0
532

لاہور(این این آئی)گورننگ بورڈ سے آئندہ مالی سال 22ـ2021 کی منظوری کے ساتھ ہی پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22ـ2021 کا اعلان کردیا ہے۔ 20 ایلیٹ کرکٹرز کیلئے اعلان کردہ اس فہرست میں کنٹریکٹ کی تین مختلف کٹیگریز سمیت تین ایمرجنگ کرکٹرز کوبھی شامل کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔اس فہرست کو حتمی شکل دینے والے تین رکنی پینل میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان، چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شامل تھے۔ اس دوران پینل نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم سے بھی مشاورت کی، جس کے بعد کنٹریکٹ کی یہ فہرست پہلے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور پھر حتمی منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی کے پاس بھجوائی گئی۔12 ماہ پر مشتمل یہ کنٹریکٹ یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 تک جاری رہے گا۔مینز سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں کٹیگری اے میں بابر اعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی،کٹیگری بی میںاظہر علی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ،کٹیگری سی میں عابد علی ، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اور سرفراز احمد،ایمرجنگ کٹیگری میںعمران بٹ ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔کنٹریکٹ میں کی گئی نظر ثانی کے مطابق کٹیگری اے میں ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ،کسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا،کٹیگری بی میںماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ،ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد،ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ،کٹیگری سی، میںماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ۔ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ،ایمرجنگ کٹیگری میںماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ۔ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ ہیں،اس کنٹریکٹ کے تحت حسن علی اور محمد رضوان کو کٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا ہے۔حسن علی گزشتہ سال انجری کی وجہ سے کنٹریکٹ حاصل نہیں کرپائے تھیتاہم سیزن 21ـ2020 میں شاندار کارکردگی کی بدولت انہوں نے سیزن 22ـ2021 کے لیے کنٹریکٹ کی اے کٹیگری حاصل کرلی ہے