جولائی ،پاکستان میں عالمی وباکورونا سے ہلاکتوں کا تناسب پوری دنیا سے زیادہ رہا

0
203

اسلام آباد (این این آئی)جولائی میں پاکستان میں عالمی وباکورونا سے ہلاکتوں کا تناسب پوری دنیا سے زیادہ رہا۔وزارتِ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی کے دوران دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2.15 سے 2.17 ،پاکستان میں 2.30 سے 2.37 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک قرار ہے جس دوران لوگ تیزی سے وائرس کا شکار ہورہے ہیں اور ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے لگی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے ویکسین لگانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے میں غفلت دِکھائی تو یہ شرح مزید بڑھے گی۔