ایران میں بجلی کے شارٹ فال سے ساحلی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، حماد اظہر

0
245

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہاہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بجلی فراہمی معاملے پر ایران میں بجلی کے شارٹ فال سے ساحلی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ گوادر تربت اور مکران ریجن میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،یہ علاقے نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ہیں ،ان علاقوں کا دارومدار ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی پر ہے ،حکومت نے یہ معاملہ ایران کے ساتھ اٹھایا ہے۔وزیر توانائی نے کہاکہ ایران سے بجلی کی فراہمی معمول پر لانے کی درخواست کی ہے، ساحلی علاقوں کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا کام جاری ہے، نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لئے طویل ٹرانسمشن لائن کی ضرورت ہے،ترسیلی لائن کا یہ منصوبہ انشا اللہ دوسال میں مکمل ہوجائے گا۔