ایران سے جوہری مذاکرات غیرمعینہ مدت کے لیے جاری نہیں رہ سکتے،امریکا

0
238

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات غیرمعینہ مدت کے لیے جاری نہیں رہ سکتے۔البتہ امریکامذاکرات کوجاری رکھنے کے لیے مکمل طور پرتیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹونی بلینکن نے کویت کے دورے کے موقع پر کہا کہ ہم سفارت کاری کے لیے پرعزم ہیں لیکن یہ عمل غیرمعینہ عرصے کے لیے جاری نہیں رہ سکتا۔ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ایران کیاکرنے کوتیار ہے اورکیا نہیں کرنا چاہتا ہے۔ہم ویانا جانے اورمذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے مکمل طور پرتیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت بال ایران کے کورٹ میں ہے۔ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان اپریل سے ویانا میں 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق امور پر مذاکرات کے چھے دور ہوچکے ہیں۔تاہم ابھی تک ان کے درمیان امریکا کی جوہری سمجھوتے میں واپسی کے لیے مجوزہ اقدامات اور ایران کی جانب سے سمجھوتے کی مکمل پاسداری سے متعلق اختلافی امور طے نہیں ہوسکے ہیں۔