پاکستان کی افغان بارے پالیسی واضح ہے، فواد چوہدری

0
259

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے، افغانستان کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، ہم افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کر رہے بلکہ ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں افغانستان کے تمام گروپس آپس میں مل بیٹھ کر متفقہ حکومت تشکیل دے سکیں، ہم خطے میں اقتصادی و تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا انحصار مستحکم افغانستان پر ہے