لاہور (این این آئی)عالمی وبا کورونا کا شکار پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے،انہیں صحتیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پْرامید ہیں کہ انشاء اللہ سب جلد بہتر ہوجائے گا، کیونکہ اس میں وقت لگتا ہے۔مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق بیان رضا بٹ نامی سوشل میڈیا صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں دیا۔رضا بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے طبیعت کے حوالے سے پوچھا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر مریم نواز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا تھا۔
مقبول خبریں
دہشتگردی سے قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ، پڑوسی ممالک...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زر داری نے کہاہے کہ دہشت گردی سے ہماری قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی...
محسن نقوی کا غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند...
برطانوی ہائی کمشنر کی مقبول صدیقی سے ملاقات ، تعلیم کے حوالے سے تبادلہ...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول...
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطااللہ تارڑ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر...
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا
لاہور( این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ۔ کابینہ ڈویژن نے بدر شہبازکی وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر...