امارات اسرائیل میں ہفتہ وار28 کمرشل پروازوں کا پلان

0
228

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزارت برائے نقل و حمل نے کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے تحت اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے سے دبئی اور ابوظبی کے درمیان ہر ہفتے 28 کمرشل پروازوں کی اجازت دی جاسکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت جنوبی اسرائیل کے ایک چھوٹے ہوائی اڈے پر لامحدود تعداد میں چارٹر پروازوں کی اجازت ہو گی اور ہر ہفتے 10 کارگو پروازیں چلائیں جائیں گی۔ خیال رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔وزارت نقل وحمل نے بتایا کہ ہوابازی کے معاہدے پر بین گوریون ہوائی اڈے پر دستخط ہوں گے اور امید ہے کہ پروازوں کا آغاز چند ہفتوں کے اندر ہو جائے گا۔اسرائیلی فضائی کمپنی نے اسرائیل نے گذشتہ ستمبر کے اوائل میں کہا تھا کہ اس نے تل ابیب سے امارات جانے والی پروازوں کو چلانے کے لیے فلائٹ کے شیڈول تیار کر لیا ہے۔