چین نے دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت کا تاج اپنے سر پر پہن لیا

0
266

بیجنگ (این این آئی)امریکا کو دنیا کی واحد سپرپاور قرار دیا جاتا ہے جو متعدد شعبوں میں دیگر ممالک سے آگے ہے مگر چین بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔مانا جاتا ہے کہ مستقبل قریب میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بن جائے گی اور مختلف شعبوں میں بھی سبقت حاصل کرلے گا۔اب چین نے ایک بڑے شعبے میں پہلی بار امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت کا تاج اپنے سر پر پہن لیا ہے۔جی ہاں چین میں باکس آفس پر فلموں نے لگ بھگ 2 ارب ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے اور امریکا کو پہلی بار اس شعبے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔وارئٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی مارکیٹ میں اس سال فلمیں 1.99 ارب ڈالرز کا بزنس کرچکی ہیں جبکہ شمالی امریکی مارکیٹ میں فلموں کا بزنس 1.94 ارب ڈالرز کا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال چینی باکس آفس میں بزنس 75.5 فیصد کم رہا ہے