سوڈان ہرجانہ دے،دہشتگردوں کی فہرست سے نکال دیں گے،ٹرمپ

0
257

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے کہا ہے کہ سوڈان دہشتگردی کے شکار امریکیوں کو ہرجانہ ادا کردے تو دہشتگرد ملکوں کی فہرست سے نکال دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ سوڈان کی نئی حکومت 335 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے پر تیار ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ امریکا نے دہشتگرد گروپوں کی پشت پناہی کرنے پر 1993 میں سوڈان کو دہشتگرد فہرست میں شامل کیا تھا۔