ہرسال 18 اکتوبرکومزارقائد پرجاکرووٹ کوعزت دوکانعرہ لگائوں گا’کیپٹن(ر)صفدر

0
259

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مقدمات سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں،ووٹ کو عزت دو کی تحریک نہیں روکی ،ماں کواپنی تکلیف بتانا اور ماں زندہ باد کہنا کوئی جرم نہیں ہے ،فاطمہ جناح نے ووٹ کی عظمت کی بات کہی تھی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ 2018 کے انتخابات چوری کئے گئے اور ساری دنیا اس سے آگاہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ماں کو زندہ باد کہنا اگر جرم ہے تو یہ جرم کرتا رہوں گا ،مادر ملت زندہ باد کا نعرہ لگایا تو کون سا جرم کیا ،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ،ہر 18 اکتوبر کو مزار قائد پر جا کر یہی نعرے لگایا کروں گا ،مقدمات سے نہیں ڈرتا ،بابائے قوم نے پاکستان بنایا اور اسے بچانا ہمارا فرض ہے ۔