چین کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق اہم معلومات چھپا رہا ہے، جوبائیڈن

0
179

بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق اہم معلومات چھپا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس حیاتیاتی ہتھیار نہیں ہے، تاہم یہ وائرس لیبارٹری سے حادثاتی طور پر نکلا یا اس بات پر دو آرا ضرور موجود ہیں ۔ صدر بائیڈن کا کہناتھا کہ اب تک کووِڈ انیس کی ابتدا سے متعلق اہم معلومات چین ہی کے پاس ہے اور چینی حکام بین الاقوامی تفتیش کاروں کی تحقیق میں رکاوٹ کا باعث رہے ہیں۔ بیجنگ حکومت امریکا اور دیگر ممالک کی جانب سے اس وائرس کی ابتدا سے متعلق نئی تفتیش کے مطالبات کو رد کرتی ہے۔