یوم دفاع وشہداء کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے ملی نغمہ جاری کر دیا

0
213

راولپنڈی(این این آئی)یوم دفاع وشہداء کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے ملی نغمہ جاری کر دیا۔ ملی نغمہ افواج اور قوم کے عزم کا عکاسی کرتا ہے ،وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان جو مادر مہربان ہے شاہد ھے کہ نسل در نسل پیر و جوان نے اس کی حفاظت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا،آرٹسٹوں کی نسل در نسل وطن سے محبت اس ملی نغمے میں بھر پور عیاں ہے۔گانے کے مرکزی خیال کے مطابق ہم کس طرح حب الوطنی کے جذبے کو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل کر رہے ہیں،نہ صرف ہماری اقدار اور روایات ، بلکہ اس ملک کے لیے ہماری گہری عزت اور محبت بھی ہے جسے ہم پاکستان کہتے ہیں، میوزک ویڈیو موسیقاروں کی دو نسلوں پر مشتمل ہوتی ہے، جو نہ صرف اپنے فن کو اگلی نسل تک منتقل کرتی ہے ، بلکہ یہ بھی کہ وہ اپنے دل کے سب سے قریب… پاکستان!،گلوکاروں میں عابدہ پروین ، سجاد علی ، شفقت امانت علی ، زاو علی ، سعادت علی خان شامل ،نغمے کے سارنگ لطیف جبکہ دھن امجد اسلام امجد نے تیار کی۔