مناہل خان اور احسن محسن ہنی مون کیلئے بیرون ملک روانہ ہونگے

0
203

لاہور( این این آئی)اداکارہ مناہل خان اور ان کے شوہر احسن محسن ہنی مون کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔ اداکارہ مناہل خان اور احسن محسن جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں ۔نو بیا ہتا جوڑا اب ہنی مون کے لئے منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس حوالے سے قریبی دوستوں سے بھی مشاورت کی جارہی ہے کہ انہیں کس ملک جانا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق ابھی اس حوالے سے حتمی طے نہیںہواکہ نوبیاہتا جوڑاکس ملک کا سفر کرے گا او رکب روانہ ہوگا۔