دی بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی کے ساتھ ساتھ افغانستان کو مشترکہ ترقی کا موقع ملے گا، خالد منصور

0
199

بیجنگ /اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی سی پیک اتھارٹی خالد منصور نے کہا ہے کہ ۔دی بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی کے ساتھ ساتھ افغانستان کو مشترکہ ترقی کا موقع ملے گا۔ چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،اس مرحلے میں ہم زراعت، ٹیکسٹائل، دوا سازی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں خصوصی اقتصادی زونز میں آکر کام کرنے کے لئے چینی کاروباری اداروں کو مدعو کریں گے۔اس سے پاکستان میں صنعتی و مینوفیکچرنگ مراکز قائم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی کے ساتھ ساتھ افغانستان کو مشترکہ ترقی کا موقع ملے گا۔انہوںنے کہاکہ 10 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت تعمیر و ترقی کے سلسلے کوآگے بڑھانے کے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔