ماہرہ خان اور عاطف اسلم 10 سال بعد ساتھ نظر آئیں گے

0
173

کراچی (این این آئی)پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم 10 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان سمیت سرحد کے اْس پار یعنی بھارت میں بھی اپنی ایک خاص شہرت رکھنے والے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے لاکھوں مداحوں کو بڑی خوشخبری دینے کے لیے سوشل میڈیا کا رْخ کیا۔عاطف اسلم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے گانے کی ایک مختصر جھلک شیئر کی۔گلوکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘میرے نئے گانے کے ٹیزر کو انجوائے کریں کیونکہ یہ بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔اس کے ساتھ ہی عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کے اس نئے گانے میں اْن کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔عالمی شہرت یافتہ فنکار ماہرہ خان اور عاطف اسلم کے اس نئے گانے کا نام ‘اجنبی’ ہے۔عاطف اسلم نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں اور ماہرہ خان 10 سال کے بعد، ایک بار پھر سے ساتھ نظر آئیں گے۔ماہرہ خان اور عاطف اسلم کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مداح کافی پْرجوش نظر آرہے ہیں اور وہ بے صبری سے اس نئے گانے کا انتظار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ‘بول’ سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔ہدایت کار شعیب منصور کی2011 میں بنائی گئی اس فلم میں ماہرہ خان نے گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاتھا ۔ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا تھا۔