مہنگائی کی شرح میں 12 ہفتوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،شیری رحمان

0
160

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 12 ہفتوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے رواں ہفتے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ انہوںنے کہاکہ اس حکومت نے آٹا، چینی، گھی اور دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں پہلے ہی 50 فیصد کے قریب اضافہ کیا ہے، حکومت روٹی اور روزگار چھین کر کہتی ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔