طالبان گزشتہ 20 سالوں میں دنیا کیلئے کوئی خطرہ نہیں تھے، افغان وزیرخارجہ

0
217

کابل (این این آئی)افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ طالبان گزشتہ 20 سالوں میں دنیا کیلئے کوئی خطرہ نہیں تھے، اب ان پر دباؤ بھی نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ایک انٹرویو میں افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ طالبان گزشتہ 20 سالوں میں دنیا کیلئے خطرے کا باعث نہیں تھے اور اب ان پر دباؤ بھی نہیں ڈالا جانا چاہیے۔امیر خان متقی نے کہا کہ ہمارے دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جبکہ متعدد ممالک کی طرف سے ہم پر دباؤ ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ اور مستحکم افغانستان خطے اور دنیا کے حق میں بہتر ہے اور عالمی برادری اب یہ جان چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ساتھ معاشی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو پورے خطے کیلئے اہم ہیں۔