بھارتی فلم میں کام کرنے سے ثابت ہوگیا پاکستانی فنکاروںکو پسند کیاجاتاہے’ ناصر چنیوٹی

0
194

لاہور( این این آئی )نامور کامیڈین اداکارناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی مزاحیہ اداکاروں کی بھارتی فلم میں کام کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہمارے ملک کے فنکاروںکو بہت پسند کیاجاتاہے ، یکم اکتوبر سے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل فلم ” چل میر اپُت”پارٹ تھری ریلیز ہو رہی ہے جسے دیکھنے والے بہت محظوظ ہوں گے۔ ایک انٹر ویو میں ناصر چنیوٹی نے کہا کہ فلم میں میر ے سمیت افتخارٹھاکر، ظفری خان،ساجن عباس، امانت چن نے بھی کام کیا ہے اورہماری بھرپورکوشش تھی کہ بہترین کام کریں تاکہ ہمارے ملک کی پہچان ہو ۔ انہوںنے کہا کہ میں دعو ے سے کہہ سکتا ہوں کہ فلم دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے اور اپنے دوستوں اورفیملی کے ساتھ بار بار اس فلم کو دیکھنے کی خواہش کریں گے۔