ایران نے جوہری پروگرام کی سرخ لکیریںعبورکرلیں،اسرائیلی وزیراعظم

0
190

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام میں تمام سرخ لکیریںعبور کرلی ہیں۔انھوں نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں بینیٹ نے کہا کہ ایران نے مشرقِ اوسط میںجوہری چھتری تلے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔اس کی جوہری سرگرمیوں کوروکنے کے لیے مزید ٹھوس اورمربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔لیکن انھوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف اپنے طور پرکارروائی کے امکانات کا بھی اشارہ دیا ہے۔ صہیونی ریاست کے لیڈر ماضی میں بھی ایران کے خلاف کارروائی کی بار بار دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔بینیٹ کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔اس نے ہماری رواداری بھی متاثر کی ہے۔محض الفاظ سے سینٹری فیوجز کی حرکت کو روکا نہیں جاسکتا ہے۔انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان نفتالی بینیٹ جون میں اسرائیل کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اورانتہاپسند بنیامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا تھا۔بینیٹ اب یہ چاہتے ہیں کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کے علاقائی دشمن ایران کے خلاف سخت مقف اختیار کریں۔انھوں نے کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام ایک نازک مقام پر ہے۔اس نے تمام سرخ لکیریں عبورکرلی ہیں،اس نے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے معائنے کو نظرانداز کردیا ہے اور اب وہ اس سے دورہٹ رہا ہے