” دبئی ایکسپو ”میں15اکتوبر کو ”پاکستان بزنس حب ”لانچ کیا جائیگا

0
222

لاہور(این این آئی)دبئی میں شروع ہونے والے دنیا کے سب بڑے تجارتی میلے ” دبئی ایکسپو ”میں15 اکتوبر کو پاکستان پویلین میں ”پاکستان بزنس حب ”لانچ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پویلین کو ”دی ہِڈن ٹریژر ” کا نام دیا گیا ہے۔پاکستان کے پویلین میں موسمیاتی تبدیلی، ہیلتھ اوربزنس ڈیویلپمنٹ کے سیمینار ز بھی منعقد کئے جائیں گے۔15اکتوبر کو پاکستان پویلین میں پاکستان بزنس حب لانچ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین 3 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط ہے جس کی لاگت 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہے اورمنتظمین پر امید ہیں کہ پاکستانی پویلین کثیرتعداد میںلوگ آئیں گے جہاں پاکستانی تاریخ ، ثقافت اور روایات پر روشنی ڈالی جائے گی اور تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ایکسپو کے منتظمین کو توقع ہے کہ چھ ماہ میں اڑھائی کروڑ لوگ آئیں گے۔