سندھ ہائی کورٹ، جزیروں کا انتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس کے خلاف درخواستیں دائر

0
368

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے جزیروں کا انتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس کے خلاف مزید شہریوں نے درخواستیں دائر کردیں۔سندھ کے جزیروں کے انتظام وفاق کے حوالے کرنے کے خلاف درخواستوں میں اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور کہاکہ کوئی شک نہیں جزائر سندھ کی عوام کی ملکیت ہیں، آرڈیننس آخری فیصلہ نہیں،جب تک تنازعہ حل نہیں ہوتا کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوگا۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے جزیروں کا انتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس کے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پراٹارنی جنرل خالد جاوید اور دیگر پیش ہوئے۔ آرڈیننس کے خلاف مزید شہریوں نے درخواستیں دائر کردیں۔دوران سماعت اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے کہاکہ شہریوں کی دائرپٹیشن پریہ معاملہ حل نہیں ہوسکتا،سندھ اسمبلی نے آرڈیننس کے خلاف روداد پاس کی اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت قانون سے ماورا کوئی کام نہیں کررہی،ماحولیات اور مینگروز کا معاملہ اہم ہے اور ہم اسے دیکھ رہے ہیں