ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے پرامید ہیں،رمیز راجہ

0
337

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیزراجہ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے پرامید ہیں۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابط کو بریفنگ دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہاکہ یسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے پرامید ہیں کہ دورہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا ، آسٹریلیا پربھی دباؤ پڑا ہے کیونکہ پاکستان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پر مقدمہ نہیں کر سکتے، انہیں سکیورٹی وجوہات پر چھوٹ مل سکتی ہے۔