اپوزیشن کاسینیٹ اورقومی اسمبلی کےاجلاسوں سے واک آؤٹ

0
205

اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں سے واک آؤٹ کیا ۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا، وقفہ سوالات میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس 2019 پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا گیا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میرے نوٹس پر حکومت کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی نظر آرہی ہے، یہ انتہائی اہم معاملہ ہے مگر وزیر صاحب این سی او سی میں مصروف ہیں۔رضا ربانی نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کا مستقبل اس سے منسلک ہے، ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اس لیے سامنے نہیں آرہے، اس معاملے پر جو بھی کام ہوئے وہ غیر آئینی ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ بدھ کو اس معاملے کو دوبارہ ایوان میں لاتے ہیں،