مقبوضہ جموںوکشمیر’بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں4اورکشمیری نوجوان شہید

0
47

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران منگل کے روز ضلع شوپیاں میں چار اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے تین نوجوانوں کوضلع شوپیاں کے علاقے تل رن میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک پرتشدد کا رروائی کے دوران شہید کیا ۔ضلع کے علاقے فیری پورہ میں فوجیوںنے ایک کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو شہید کیا۔ بھارتی فوجیوںنے گزشتہ شام کو ضلع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز(پیرکو) بھارتی فوجیوںنے اسلام آباد اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں دو کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا تھا جبکہ پونچھ میں ایک حملے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔