بابرہ شریف نے ٹی وی ڈراموںمیںکام کرنے سے معذرت کر لی

0
265

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ بابرہ شریف نے ٹی وی ڈراموںمیںکام کرنے سے معذرت کر لی ۔بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر نے ماضی کی ناموراداکارہ بابرہ شریف کو اپنے پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش کی تاہم بابرہ شریف نے کام کرنے سے معذرت کرلی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اگرمیں نے کام کرنا ہوتاتو ٹی وی سے پہلے میرے پاس فلموںمیں کام کرنے کی بے شمار پیشکشیںآچکی ہیں،شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ اٹل ہے اورمیں اسے کسی صورت واپس نہیں لوں گی۔