اٹھارہ اقساط پرمشتمل پاکستانی ویب سیریز”ایک جھوٹی لواسٹوری”30 اکتوبرکوریلیزہوگی

0
284

لاہور(این این آئی)اٹھارہ اقساط پر مشتمل پاکستانی ویب سیریز ”ایک جھوٹی لو اسٹوری”30 اکتوبر کو ریلیز ہوگی ۔ویب سریز کے اداکار بلال عباس خان اور مدیحہ امام نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مزاحیہ لمحات شیئر کیے اور بتایا کہ وہ کیوں ایک جھوٹی لو اسٹوری سے پیار کرتے ہیں۔ایک جھوٹی لو اسٹوری میں معروف اداکار بلال عباس (سہیل) اور مدیحہ امام (سلمیٰ) کے کردار میں نظر آئینگے وہ دونوں ایک بہترین لائف پارٹنر کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں اور کسی مقام پر ان کی ملاقات ہوجاتی ہے اور وہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگتے ہیں