ڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد سعودی عرب کی مساجد میں دروس قرآن بحال

0
258

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں کرونا وبا کی وجہ سے مساجد میں بند کی گئی دعوتی اور قرآن کی تدریسی سرگرمیاں ڈیڑھ سال بحال کر دی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور اور دعوت و ارشاد عبدالطیف بن آل الشیخ نے مملکت بھر کی تمام مساجد میں حلقہ ہائے درس اور تحفیظ القرآن کا سلسلہ بحال کرنے اور خواتین کے قرآن کورسز دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔مردو خواتین تدریس اور تحفیظ القرآن اپنے اپنے حلقات قرآن میں شرکت کر سکتے ہیں تاہم انہیں صحت کے حوالے سے وضع کردہ ایس اوپیز بالخصوص سماجی فاصلے پرعمل درآمد، کرونا ویکسی نیشن لگوانے کی تصدیق اور توکلنا ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔وزیر مذہبی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے 14 رجب المرجب1441 ھ کو سعودی عرب کی تمام مساجد میں دعوتی، تدریسی اور حفظ قرآن کریم کے تمام پروگرامات تا اطلاع ثانی بند کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔