کسی کوروند کر اپنے اہداف حاصل نہیںکرنے چاہئیں’ شاہدہ منی

0
210

لاہور( این این آئی)نامورگلوکارہ واداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ انسان کو اپنے اہداف مقرر کرنے چاہئیں ،جولوگ ڈسپلن کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں اور اپنی سمت کا تعین کرتے ہیں وہ عام لوگوںکے مقابلے میں زیادہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں،لیکن میںیہ بر ملا کہتی ہوں کہ کسی کوروند کر اپنے اہداف حاصل نہیںکرنے چاہئیں،لوگوںسے پیار و محبت اور ان کے مدد کرنے سے جوروحانی تسکین ملتی ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے۔ ایک انٹرویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ شارٹ کٹ یا کسی کا کندھا استعمال کر کے کامیابی توحاصل ہو سکتی ہے لیکن اس کی کوئی بنیاد نہیںہوتی، جولوگ اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرتے ہیں وہ نہ صرف اسے انجوائے کرتے ہیں بلکہ ان کی کامیابی کی عمارت کی بنیاد یںانتہائی مضبوط ہوتی ہیں۔شاہدہ منی نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگوںکی مشکلات بڑھ گئی ہیں ،خداکی ذات نے جن لوگوںکو وسائل دئیے ہیں انہیںچاہئیں کہ وہ اپنے سے جڑے اوراطراف میںموجود کمزور اور سفید پوش خاندانوںکی بغیر مانگے مددکریں ،خداکی ذات کومصیبت میںکسی کے کام آنا بہت پسند ہے اوراس کانہ صرف دنیا میں بدلہ ملے گا بلکہ آخر ت میںبھی بے پناہ اجر ہے۔