آریان کی ضمانت کیلئے گوری کی منت، میٹھا کھانا چھوڑ دیا

0
235

ممبئی (این این آئی) شاہ رخ کے بڑے صاحبزادے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد ان کے خوبصورت عالیشان گھر’ منت ‘کا ماحول اداس سا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان کی رہائی کیلئے گوری خان نے منت مان لی ہے جبکہ گوری خان نوراتری کے تہوار پر بھی بیٹے کیلئے مستقل دعا مانگتی رہی ہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوری خان نے نوراتری کے آغاز سے ہی منت کے طور پر میٹھا کھانا چھوڑدیا ہے۔