خورشید شاہ کے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،بلاول بھٹوزرداری

0
235

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پیپلزپارٹی رہنمااوررکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو ضمانت پر مبارک باد دی ہے۔بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے نیب کیساتھ مل کر خورشید شاہ کو دو سال قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، خورشید شاہ کے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو جھکایا اور ڈرایا نہ جاسکا، کرپشن کے جعلی مقدمات کی آڑ میں خورشید شاہ کو دراصل جمہوریت سے وفا کی سزا دی گئی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے خلاف مزاحمت کی توانا آواز کو دبانے کی کوشش کی۔